اومیکرون ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں، لوگوں نے سکھ کا سانس لے لیا
دنیا بھر میں تباہی مچانے والی کورونا وائرس کے اثرات آہستہ آہستہ کم ہو رہے تھے اور زندگی کی رونقیں بحال ہو رہی تھیں تاہم ایک مرتبہ پھر افریقی کورونا وائرس او میکرون سے لوگ پریشان ہو گئے۔
کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے عوامی مسائل و مشکلات مزید اس وقت زیادہ ہوئیں جب کہا گیا کہ اومیکرون ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک ہے تاہم اب عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا اہم بیان سامنے آ یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا اومیکرون ویرینٹ، ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق اومیکرون ڈیلٹا کے مقابلے میں شدید بیماری کا سبب نہیں اور اومیکرون کے خلاف موجودہ ویکسین کے ناکام ہونے کا امکان نہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ اومیکرون سے متعلق یہ انتہائی ابتدائی جائزہ ہے، اس لیے ہمیں بہت محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے اومیکرون اب تک درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے۔