برسبن میں ایشیز سیریز جاری
برسبن میں ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں چار سو پچیس رن بنالئے۔
برسبن میں جاری ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم چار سو پچیس رن بناکے آؤٹ ہوئی اور انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ شروع کردی۔ آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ ایک سو باون رن، ٹریوس ہیڈ نے اسکور کئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اولے رابنسن اور مارک ووڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس ووکس نے دو وکٹ لئے۔ انگلیند کی ٹیم نے دوسو اٹھتر رن کے خسارے میں جانے کے بعد اپنی دوسری اننگ کاآغاز کیا تو اس کے سلامی بلے باز اکسٹھ رن کے اسکور پر ہی پویلین کو واپس ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ برسبن میں جاری انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں ایک سو سینتالیس رن بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں چار سو پچیس رن بنالئے ۔انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگ میں دو وکٹ کے نقصان پر دو سو بیس رن بنالئے ہیں جبکہ ابھی دو دن کا کھیل باقی ہے۔