Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • جاپان میں آتش زدگی ، ستائیس افراد ہلاک و زخمی

جاپان کے شہر اوساکا میں نفسیاتی ہسپتال میں آگ لگنے سے ستائیس افراد ہلاک ہو گئے۔

 روئٹر کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہراوساکا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جان بوجھ کر آگ لگنے کا امکان ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اوساکا فائرڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ستائیس افراد کو ہارٹ اٹیک کی حالت میں اور ایک شخص کو زخمی حالت میں اسپتال سے باہر نکالا گیا ۔

جاپانی میڈیا کیوڈو نیوز نے حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آتش زدگی کے اس واقعے میں ایک شخص کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

کیوڈو نیوز نے مزید کہا کہ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق آگ صبح 10 بجے لگی لیکن فائربریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے میں آگ پرقابو پا لیا۔

حکام نے بتایا کہ آٹھ منزلہ عمارت میں ہسپتال کے علاوہ ایک لینگویج انسٹی ٹیوٹ، ایک سیلون اورایک شاپنگ سینٹر ہے جو آگ لگنے کے وقت کھلے ہوئے تھے۔

دو ہزارانیس میں جاپان کے شہر کیوٹو میں ایک اینی میشن اسٹوڈیو میں جان بوجھ کر آگ لگنے سے تیس افراد ہلاک اور بارہ سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس