امریکہ کو روس کا سخت انتباہ
Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
یوکرین کے موضوع پر روس اور مغربی ممالک میں جاری کشیدگی کے درمیان روس کے نائب وزیرخارجہ نے نیٹو اور امریکہ کی جانب سے ماسکو کی تجاویز قبول نہ کرنے کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ الکزینڈر گروشکو نے واشنگٹن اور نیٹو کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرسیکورٹی سے متعلق ماسکو کی تجاویز تسلیم نہ کی گئیں تو روس جوابی کارروائی کرے گا۔
گروشکو نے زور دے کر کہا کہ روس کی سیکورٹی تجاویز کا مقصد امریکہ روس تعلقات کی موجودہ خطرناک صورت حال سے پیچھے ہٹنا اور صلاح و مشورے کی جانب قدم بڑھانا ہے۔
اس سے قبل روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے زور دے کرکہا تھا کہ یورپی یونین نے پابندیوں کی جو پالیسی اختیار کی ہے وہ غیرقانونی ہے اور روس ان پابندیوں کا جواب دینے کی تدابیر اختیارکرتا رہے گا۔