Dec ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

دہشتگرد امریکی فوج کی طرف سے شام کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے۔ امریکی فوج کی رسد پہونچانے والی اکائی فوجی ساز و سامان اور رسد کے ساتھ شمالی عراق سے شام میں داخل ہوئی ہے۔

ایران پریس کے مطابق، غاصب امریکی دہشت گردوں کی یہ ٹکڑی شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ میں داخل ہوئی تاکہ وہاں اپنی غیر قانونی چھاونیوں کو مضبوط کرے۔

رسد پہونچانے والی اس ٹکڑی کا کارواں 26 گاڑیوں پر مشتمل تھا جس پر فوجی سازوسامان اور رسد لدی تھی۔ یہ اکائی عراق کے الولید پاس سے غیرقانونی طور پر شام میں داخل ہوئی ہے۔

گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران امریکی فوج، فوجی سازوسامان اور رسد سے لدے ہزاروں ٹرک غیر قانونی طور سے شام پہونچا چکی ہے تاکہ شام کے تیل سمیت قدرتی ذخائر کی لوٹ مارکے لئے اپنی غیر قانونی موجودگی کو استحکام بخشے۔

 

 

ٹیگس