Dec ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے امداد کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد کو منظور کیا ہے جس کے تحت افغانستان کے لیے انسانی امداد کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ فنڈز کی ادائیگی، دیگر مالیاتی اثاثوں یا اقتصادی وسائل اور امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے یا ضروری سامان اور خدمات کی اجازت ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کی امداد افغانستان میں بنیادی انسانی ضروریات سے متعلق ہے اور یہ طالبان سے منسلک اداروں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

اگست کے وسط میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے بین الاقوامی برادری اس بات پر جدوجہد کر رہی ہے کہ افغانستان میں معاشی بدحالی کے دوران انسانی تباہی کو کیسے روکا جائے۔

امریکہ نے افغان مرکزی بینک کے 9.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں جس کی طالبان نے مذمت کی ہے۔

ٹیگس