Dec ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • اومیکرون کے خوف سے امریکہ میں سیکڑوں پروازیں منسوخ

نئے کورونا ویریینٹ اومیکروں کے پھیلاؤ کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کے دوران امریکہ میں مسلسل تیسرے روز بھی سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

فلائٹ ڈیٹا ٹریکنک ویب سائٹ کے مطابق، امریکہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں اضافہ کے نتیجے میں عملے کی کمی پڑ جانے کے سبب، مسلسل تیسرے روز ایک ہزار تین سو اٹھارہ اندرونی اور بیرونی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اومیکرون کی وجہ سے صرف پروازیں ہی منسوخ نہیں کی گئیں بلکہ متعدد کروز بحری جہازوں کی روانگی بھی منسوخ کرنا پڑی ہے۔ پروازوں اور بحری جہازوں کا شیڈول ایسے وقت میں منسوخ کیا جارہا ہے جب امریکہ میں سال نو کی چھٹیوں کے دوران اندرون اور بیرون ملک سفر میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔

ادھر وبائی امراض کے امریکی ادارے کے سربراہ انتھونی فاؤچی نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اومیکرون وائرس بحرانی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

ٹیگس