Dec ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • اومیکرون کی وجہ سے 3 ہزار پروازیں منسوخ 12 ہزار تاخیر کا شکار

اومیکرون کی وجہ سے نئے عیسوی سال کے موقع پر3 ہزار پروازیں منسوخ اور 12 ہزار کے قریب تاخیر کا شکار کا ہوئیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اویئر کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے اومیکرون قسم کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں کی وجہ سے منگل کو 2 ہزار 969 پروازیں منسوخ کی گئیں اور 11 ہزار500 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

فلائٹ اویئر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو صرف امریکہ سے متعلق ایک ہزار 172 پروازیں منسوخ ہوئیں اور5 ہزار 458 پروازیں تاخیر کی شکار ہوئیں۔ اس کے ساتھ منگل کو دنیا میں 2 ہزار 969  پروازیں منسوخ اور 11 ہزار512 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

دوسری جانب ہندوستان میں کووڈ کی نئی قسم سے 781 افراد متاثر پائے گئے ہیں، جن میں دہلی میں سب سے زیادہ 238، مہاراشٹر میں 167 اور گجرات میں 73 معاملے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ریاستوں میں اومیکرون کے 781 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیگس