کورونا بڑھنے کی وجہ
صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کورونا ویکسین کی بوسٹر مہم کو اس وبا کے پھیلاؤ میں تیزی کی وجہ قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈراس ایڈہارنم گیبریسز نے کہا ہے کہ امیر ممالک میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی مہم غریب اور نادار ملکوں میں اس وبا کے زیادہ تیزی سے پھیلنے کا سبب بن رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ڈیلٹا اور اومیکرون ویریئنٹ مل کے کورونا کی نئی سونامی کو جنم دے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اومیکرون ویریئنٹ نے صحت عامہ کے کارکنوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے اور صحت عامہ کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چھبیس دسمبر سے پہلے کے ہفتے میں کورونا کی سبھی اقسام کے نئے مریضوں کی تعداد میں یورپ میں ستاون فیصد اور امریکہ میں تیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔