Jan ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں 2022 کا سورج نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ طلوع

الوداع 2021 اور خوش آمدید 2022، سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کو نیا عیسوی سال مبارک ہو۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناؤں اور نیک ارادوں کے ساتھ نئے سال 2022 کا پہلا سورج آج صبح اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا اور خوشیوں، تلخیوں، کارناموں، شکستوں، فتوحات اور ناکامیوں کے ساتھ حسین یادوں کو پیچھے چھوڑ کر2021 رخصت ہو گیا۔

سال 2021 اس لئے بھی کافی مسائل و مشکلات سے بھرا ہوا تھا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی سرگرمیاں بری طرح ماند پڑ گئیں اورکورونا نے انسانی زندگی پر برے اثرات مرتب کئے اور لاکھوں قیمتی جانیں کورونا وبا کی نظر ہوئیں۔

جن تلخیوں، شکست اور ناکامیوں کا سامنا گزشتہ سال کے دوران رہا، دعا ہے کہ اس سال تمام دیرینہ مسائل حل اور ادھورے خواب پورے ہوں، نیا سال محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا سال ثابت ہو۔

ہر شخص دعا گو ہے کہ نیا سورج دنیا بھر میں پائیدار امن، خوشحالی اور ترقی کی کرنیں بکھیرے اور اس سال ظالم پر مظلوم کی فتح، حریت پسندوں کی کامیابی، ظلم و جور کا خاتمہ ہو۔

دعا ہے کہ 2022 مسلمانوں اورساری دنیا کے لیے خوشیوں سے بھرپور ہو، امن کا ہر طرف بول بالا ہو اور یہ سال ہر کسی کے لیے کامیابیاں لائے اور کورونا کا خاتمہ ہو۔ آمین

سحرعالمی نیٹ ورک اپنے سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کو نئے عیسوی سال 2022 کی مبارکباد پیش کارتا ہے۔

ٹیگس