Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • قازقستان کی حکومت کا استعفی اس ملک کے صدر نے منظور کرلیا

قازقستان میں اس ملک کے عوام کے احتجاج کے دوران اس ملک کے صدر نے حکومت کا استعفی منظور کر لیا۔

پریس ذرائع‏ کے مطابق قازقستان کے صدر تاکایف نے حکومت کا استعفی منظور کرتے ہوئے نائـب وزیراعظم اسماعیلوف کو عبوری حکومت کا نگراں سربراہ بنا دیا ہے۔ ایوان صدارت نے   الماتی سمیت مختلف شہروں میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج کے بعد رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ ہر طرح کے اجتماع  پر پابندی لگادی ہے۔تاکایف کی تقریر کے موقع پر قازقستان کی پولیس نے مشتعل عوام کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

اس ملک کے عام شہری گیس کی قیمت میں اضافہ کئے جانے کے سخت خلاف ہیں اور اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے جا رہے ہیں۔ قازقستان کی وزارت توانائی نے گیس کی پیداوار میں اضافہ نہ ہونے اور استعمال بڑھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گیس‎ کی قیمت میں حالات کے مطابق اضافہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگس