Jan ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • فلا ڈلفیا میں آتشزدگی کا واقعہ، 13 افراد ہلاک

فلا ڈلفیا کے ایک رہائشی کمپاؤںڈ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے جن میں سات بچے شامل ہیں۔

فلا ڈلفیا کے فائر بریگیڈ محکمے کے حوالے سے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے پر اس عمارت کا وہ الارم  سسٹم فعال نہیں ہوا جو دھویں میں بجنے لگتا ہے۔ 

اس رپورٹ کے مطابق جب فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کا پتہ چلا تو عملے کے افراد نے وہاں پہنچ کر آگ بجھائی اور تقریبا پچاس منٹ میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔

یہ آگ فلا ڈلفیا کے فائر مونٹ علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت کی دوسری منزل میں لگی تھی۔ اس عمارت کے آٹھ افراد کو بچا لیا گیا جبکہ تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے جن میں سات بچے شامل ہیں۔

ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ٹیگس