امریکی کمپنیوں گوگل اور فیس بک پر فرانس کی نظر، کروڑوں کا جرمانہ
فرانس نے ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں فیس بک اور گوگل پر الگ الگ کئی کروڑوں کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
دو امریکی کمپنیوں گوگل اور فیس بک پر فرانس نے تقریبا 1768 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
فرانس نے یہ جرمانہ ککی ٹریکنگ یعنی عوام کی آن لائن جاسوسی کے مسئلے پر عائد کیا ہے۔
فرانس کے پرائیویسی ریگولیٹری ادارے CNIL نے گوگل پر 169 ملین ڈالر کا اور فیس بک پر 67 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
سی این آئی ایل کے مطابق یہ کمپنیاں یوزرس کے لئے کوکیز کا آپشن دیتی ہيں کہ ان فورا قبول کیا جائے جبکہ اس کو قبول نہ کرنے پر دوسرا کوئی آپشن نہيں دیا جاتا۔
ایسے میں لوگوں کو مجبوری میں کوکی کو ہی ایکسیپٹ کرنا پڑتا ہے جس کے بعد ان کی ٹریکنگ شروع ہو جاتی ہے۔
سی این آئی ایل نے اس جرمانے کے ساتھ ہی ان کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانسیسی شہریوں کے لئے ایسا آپشن پیش کریں جس سے وہ اگر چاہیں تو کوکیز کو قبول نہ کریں۔
فرانس کے اس ادارے کا کہنا ہے کہ فیس بک اور گوگل اگر اس کے احکامات پر تین مہینے کے اندر عمل نہیں کرتے تو پھر ان کو اضافی جرمانے کے طور پر روزانہ ایک لاکھ یورو ادا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ فرانس کی جانب سے آبدوزوں کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد فرانس اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کی وجہ سے پیرس نے امریکی کمپنیوں کی اقتصادی سرگرمیوں کے بارے میں سخت پالیسی اختیار کرنی شروع کر دی ہے۔