Jan ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • انسان کے بدن میں سور کا دل لگا دیا گیا، اب سور انسان کی جان بچائیں گے!

امریکہ میں پہلی بار انسان کے بدن میں سور کے دل کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔

امریکہ کی میریلینڈ یونیورسٹی کے سرجن ڈاکٹروں نے 57 برس کے ایک مرد کے جسم میں سور کا دل ٹرانسپلانٹ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

میریلینڈ یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق، 57 سال کے ڈیوڈ بنٹ اس آپریشن کے تین دن بعد اچھی صحت میں ہیں اور اس بات کو سمجھنے کے لئے کہ یہ آپریشن انسان کے لئے حیات بخش ہے یا نہیں، ابھی یونیورسٹی میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گے۔

میری لینڈ یونیورسٹی کے میڈیکل شعبے کے ڈاکٹر بارٹلی گریفیتھ نے یہ آپریشن انجام دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ پیشرفتہ طریقے سے آپریشن انجام پایا جس سے ہم اعضاء کی قلت کے بحران کو حل کرنے سے ایک قدم نزدیک ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ھدیہ کئے گئے دل، مریضوں کی بڑھتی تعداد کے لئے کافی نہیں ہیں۔

9 گھنٹے تک چلنے والے اس آپریشن میں ڈاکٹروں نے 1 سال کے سور کے دل کو انسان کے بدن میں ٹرانسپلانٹ کیا۔ اس سور کے جین کو انسانی بدن میں پیوندکاری کے مقصد سے خاص طریقے سے ایڈیٹ کیا گیا تھا۔

یہ پیوندکاری اپنی نوعیت کی پہلی پیوندکاری ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ جین کی نظر سے اصلاح شدہ ایک جانور کا دل، انسانی دل کی طرح کام کر سکتا ہے بجائے۔

 

ٹیگس