Jan ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا نے بدھ کو ملک کے اعلیٰ رہنما کم جونگ کی موجودگی میں ایک ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا۔

ہائپر سونک میزائل نے ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ شمالی کوریا نے منگل کی صبح بحیرہ جاپان میں ایک بیلسٹک میزائل داغا جو حال ہی میں کچھ عرصہ قبل لانچ کیے گئے ہائپر سونک میزائل سے زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔

ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں شمالی کوریا نے ایک اور نیا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے فوجی سربراہ نے باضابطہ طور پر کہا کہ موجودہ میزائل نے آواز کی رفتار سے دس گنا زیادہ تیز رفتاری کا احاطہ کیا۔

ٹیگس