Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • میزائل داغنے پر امریکہ نے شمالی کوریا پر پھر پابندیاں داغیں

ہائیپرسونک میزائیل کا کامیاب تجربہ کرنے پر شمالی کوریا کے خلاف امریکہ نے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

شمالی کوریا کے 6  باشندوں کے خلاف امریکہ نے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے 6 افراد کے نام اس وزارت کے ماتحت بیرونی اثاثے کو کنٹرول کرنے والے ادارہ اوفک کی ممنوعہ افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ  یہ لوگ شمالی کوریا کو میزائیل پروگرام کو وسعت دینے، اسکے لئے بیلسٹک میزائیل بنانے کے لئے درکار پرزے اور ٹکنالوجی مہیا کرانے میں ملوث رہے ہیں۔

امریکی وزرات خزانہ نے اپنے بیان میں گزشتہ سال ستمبر سے اب تک شمالی کوریا کی جانب سے 6 بیلسٹک میزائیل کے تجربے کو اقوام متحدہ کی سکورٹی کاؤنسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کہا ہے۔  

شمالی کوریا نے منگل کے روز ایک میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور یہ تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی موجودگی میں انجام دیا گیا۔

شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق، ٹیسٹ کیا گیا میزائیل نے 1000 کیلومیٹر سے زیادہ دوری طے کرنے کے بعد اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

اس سے ایک ہفتہ پہلے شمالی کوریا نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز حرکت کرنے والے ہائیپرسونک میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔  

ٹیگس