Jan ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات کی تازہ صورتحال، یورپی یونین کے نمائندے نے پیشرفت کی بات کی، فرانسیسی وزیر نے مذاکرات کو سست رفتار بتایا

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے آئندہ چند ہفتے میں ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کے حصول کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے فرانس کے وزیر خارجہ جان ایو لودریان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے فرانس میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے غیر سرکاری اجلاس کے بعد کہا کہ کرسمس کے بعد سے ایران کے ساتھ مذاکرات کا ماحول بہتر ہوا ہے۔ جوزف بورل کا کہنا تھا کہ سمجھوتے کا امکان موجود ہے جبکہ فرانس کے وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کی رفتار کو سست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ویانا میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہ ہوا تو بحران پیدا ہو جائے گا۔

مذاکراتی وفود کے سربراہوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی بنیاد پر تین یورپی ممالک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر مذاکرات کار جمعے کی شام بعض صلاح و مشوروں کے لئے عارضی طور پر اپنے اپنے ملکوں کو واپس چلے گئے ہیں۔

ٹیگس