شمالی کوریا کا میزائل تجربہ
Jan ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
شمالی کوریا نے پیر کو کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلیسٹک میزائل فائر کئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے ایئرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائر کئے گئے۔ جاپان نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے فائر کئے گئے دو میزائل مشرقی ساحل کے قریب گرے۔
شمالی کوریا کا رواں ماہ میں یہ چوتھا میزائل تجربہ ہے۔ جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلیسٹک میزائلوں کے تجربات بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین مسئلہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا پانچ، گیارہ اور چودہ جنوری کو بھی میزائل تجربات کر چکا ہے۔