Jan ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۶ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجی جنرل کا اعتراف، ڈرون صنعت میں ایران بہت طاقتور ہے

صیہونی فوج کے سینئر جرنل کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون طیارے کی صنعت میں زبردست توانائی رکھتے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک کاروائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ڈرون طیارے کی تعمیر میں زبردست توانائی رکھتے ہیں۔

سابق صیہونی چیف آف آرمی اسٹاف گادی آیزنکوٹ نے عبری زبان کے اخبار معاریو سے گفتگو میں ایران کی ڈرون طاقت کا اعتراف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ایک پیشرفتہ ملک ہے اور کچھ برس پہلے، ایران کے آسمان پر پرواز کرنے والے امریکا کے ایک بہت پیشرفتہ ڈرون طیارے کو زمین پر اتار لیا تھا۔

صیہونی فوج کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ امریکا کے اس پیشرفتہ ڈرون طیارے کا انجن خراب ہو گیا تھا اور وہ زمین پر گر پڑا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد ہم نے یہی ڈرون طیارہ ایران میں دیکھا، جو پوری طرح مشابہ تھا لیکن میڈ ان ایران تھا، یہ ایران کی زبردست توانائی کی نشانی ہے۔

صیہونی فوج کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے بیان میں ایران پر حملے کی سختیوں اور پیچیدگیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران نے اپنے ایٹمی تنصیبات کو ملک کے مختلف علاقوں پر پھیلا دیا ہے۔ ان کے ایٹمی تنصیبات زمین کے اندر ہیں جس نے حملے کو سخت بنا دیا ہے۔

ٹیگس