روس اور امریکہ کر رہے ہيں ایرانی ڈرونز کی نقل ، امریکہ نے بنا کر تعینات بھی کر دیا، امریکی جریدہ وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف
امریکی سنٹرل کمانڈ کی جانب سے خلیج فارس میں خودکش ڈرونز کی ایک یونٹ تعینات کرنے کے اعلان کے بعد امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ اس یونٹ کے ڈرونز ایرانی ڈیزائن کی نقل ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی سنٹرل کمانڈ (سنٹکام) نے بدھ کے روز پہلی بار خلیج فارس میں ایک نئی خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جو مشرق وسطی میں خودکش ڈرونز کے پہلے اسکواڈرن پر مشتمل ہوگی۔
سنٹکام نے امریکی وزير جنگ پٹ ہیگیسٹی کی جانب سے سستی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرنے اور تعینات کرنے کے حکم کے چار ماہ بعد ٹی ایف ایس ایس تشکیل دے دی ہے۔
اس اسپیشل ٹاسک فورس کو اس لئے بنایا گيا ہے تاکہ وہ سستے ڈرون کی فراہمی کے عمل کو تیز کرے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اس بارے میں لکھا ہے کہ پینٹاگون ایک ایسے نئے خودکش ڈرونز تعینات کر رہا ہے جو ایرانی ڈیزائن کی نقل ہیں اوراب امریکہ اسے ایک بنیادی لیکن موثر ہتھیار بنا رہا ہے۔
یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایران کے "سستے" اور "مہلک" ڈرونز کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ایک امریکی کمپنی سے ڈرونز تیار کرنے کے لیے کہا تھا اور یہ کہا تھا کہ ایرانی 35 سے 40 ہزار ڈالر کے اچھے ڈرونز بناتے ہیں۔
ٹرمپ نے اس وقت کہا تھا کہ اس کمپنی نے کچھ ہفتوں کے بعد بتایا کہ انہوں نے ایک ڈرون تیار کیا ہے جس پر 41 ملین ڈالر لاگت آئی ہے تو میں نے ان سے کہا کہ میرا یہ مطلب نہیں تھا، میرا مطلب 35 سے 40 ہزار ڈالر کے ڈرونز سے تھا جو بہت اچھے، تیز، مہلک اور خوفناک ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
واضح رہے امریکہ کے علاوہ روس نے بھی ایران کے معروف شاہد ڈرون طیاروں کی نقل کرکے ایک روسی ماڈل تیار کیا ہے ۔