فرانس کی یوکرین-روس بحران کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش، کہا روس یوکرین پر حملہ کرنے کی تیاری میں نہیں لگتا
فرانس کا کہنا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری میں نہیں لگتا۔
الیزہ محل کے ایک عہدیدار نے سنیچر کی رات کو روس اور فرانس کے رہنماؤں کے مابین گفتگو کے بعد کہا کہ امانوئل میکرون اور ولادیمیر پوتین کے مابین ٹیلیفونی گفتگو سے فرانس کو نہیں لگتا کہ روس یوکرین کے خلاف جارحانہ اقدام کی تیاری کر رہا ہے۔
میکرون اور پوتین کے مابین قریب 1 گھنٹہ 40 منٹ گفتگو ہوئی۔ الیزہ محل کے مطابق، اس ٹیلیفونی گفتگو سے پیریس کو نہیں لگا کہ روس کسی حملے کی تیاری میں ہے۔
اس کے علاوہ فرانسیسی اخبار فیگارو کے خریداروں نے بھی امریکی عہدیداروں کے اس بیان پر تنقید کی جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ روس بیجنگ اولمپک کے دوران یوکرین پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے۔ فرانسیسی باشندوں کا ماننا ہے کہ امریکہ حالات کو کشیدہ بناکر اور خیالی حملے کا موضوع اٹھا کر اگلے کچھ دنوں کے لئے اپنے خاص اہداف کے حصول کی کوشش میں ہے۔
فیگارو اخبار کے ایک خریدار کا کہنا ہے کہ میں روس کے بارے میں بائیڈن کے ایک لفظ پر بھی یقین نہیں رکھتا جو امریکہ میں افراط زر کی بڑھتی شرح سے عوام کے ذہن کو منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسکے علاوہ اس طرح کے بیان تیل کی قیمت کے بڑھنے کا سبب بنیں گے، وہ جلد ہی روس پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے رکھنے کا بھی الزام لگائیں گے۔