ٹرمپ اور کلنٹن پھر آمنے سامنے، ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو سب سے بد عنوان لیڈر بتا دیا
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کی سابق وزیر خارجہ کو امریکا کی سب سے بڑی بد عنوان رہنما قرار دیا ہے۔
اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن پر 2016 کے صدارتی انتخابات میں جاسوسی کا الزام عائد کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ 2016 کے انتخابات میں ہیلری کلنٹن نے جاسوسی کی تھی۔ اسی کے ساتھ امریکا کے سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ ملک کے صدارتی انتخابات میں آج تک جتنے بھی امیدوار میدان میں آئے ان میں سب سے زیادہ بدعنوان لیڈر ہیلری کلنٹن ہیں۔
انہوں نے ہیلری کلنٹن کے اقدامات پر امریکی میڈیا کی خاموشی کی بھی سخت مذمت کی اور ان کو پوری طرح سے غیر قابل اعتماد قرار دیا۔
اس سے پہلے نیویارک ٹائمز نے ہیلری کی ایک تصویر شائع کی تھی جس میں ان کو ٹرمپ ٹاور کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 2016 کے صدراتی انتخابات کے بارے میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس ملک کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے درمیان تصادم چلا آ رہا ہے۔
دونوں ہی ایک دوسرے پر بد عنوانی اور جاسوسی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔