Feb ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • ویانا میں اسرائیل کو منہ کی کھانی پڑی

صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ویانا میں جوہری معاہدے کے حوالے سے اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینٹ کی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی ہے۔

تل ابیب کا کہنا ہے کہ ویانا میں امریکہ کو دوبارہ جوہری معاہدے میں لانے کیلئے ایران اور بڑی طاقتوں کے مابین ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں روڑے اٹکانے سے متعلق اسرائیل کی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے جھوٹ پر مبنی رپورٹوں کے ذریعے ایران کے پر امن جوہری پروگرام کو اشتعال انگیز قرار دینے کی بھر پور کوشش کی تاہم اس میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ ایران نے بارہا اور واضح طور پر کہا ہے کہ اس کا ایمٹی پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے۔

المیادین نے صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکام نے بالآخر اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سےمعاہدہ پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ویانا میں ایران کے خلاف عائد ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے آٹھویں دور کے مذاکرات 27 دسمبر 2021 کو شروع ہوئے جسکے بارے میں مذاکراتی وفود کا ماننا ہے کہ کافی پیشرفت ہوئی ہے۔

ٹیگس