کیف میدان جنگ بن گیا؟
کیف میدان جنگ بن گیا؟
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین کا دارالحکومت کیف میدان جنگ بن گیا ہے۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف کےمختلف حصوں میں روسی اور یوکرینی فوج میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔
عالمی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج نے چاروں طرف سے کیف کا محاصرہ کر لیا ہے جبکہ کیف کے شمال مغربی علاقوں میں فوجی بیس کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی فوج نے بغیر کسی مزاحمت کے یوکرین کے شہر ملیتوپول کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔
دوسری جانب بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی فوج یوکرین کے دارالحکومت میں پارلیمان کی عمارت سے 9 کلو میٹر دور پہنچ گئی ہے۔ تاہم یوکرین کے صدر ولادو میر زیلنسکی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کیف میں موجود ہے اور ملک کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے۔