روس نے سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹوکردی
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
روس نے اپنے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد ویٹوکردی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے روس نے ویٹوکردیا۔
سلامتی کونسل کے15 ممبران میں سے 11 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ روس نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ چین، ہندوستان اورمتحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد امریکہ کی مدد سے ڈرافٹ کی گئی تھی۔ روس کے قرارداد ویٹوکرنے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیرلنڈا تھامس کا کہنا تھا کہ روس قرارداد ویٹوکرسکتا ہے لیکن ہماری آواز نہیں دبا سکتا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 193 ارکان پرمشتمل ہے۔