Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • 500 فرانسیسی فوجیوں کی رومانیہ روانگی

فرانس کی مسلح افواج کے کمانڈر نے اپنے پانچ سو فوجیوں کو رومانیہ روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد فرانس کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل تییری بورخار نے پانچ سو فوجیوں کو رومانیہ روانہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نیٹو کو مستحکم بنانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس فیصلے پر نیٹو کی تقویت کے دائرے میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق عمل کیا گیا ہے۔

یوکرین کی جنگ ہفتے کو تیسرے روز میں داخل ہو گئی ہے جس پر عالمی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے اور روس پر مختلف طریقوں سے شدید دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔

ٹیگس