Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کی روس کو پھر دھمکی، تیسری عالمی جنگ کا عندیہ

امریکہ نے ایک بار پھر روس کو دھمکی دی ہے۔

یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کرنے پر امریکہ کی جانب سے روس کی مذمت اور اسے دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین پر فوجی حملے کی روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس صرف دو راستے ہیں، ایک یہ کہ روس کے خلاف جنگ میں عملی طور پر شریک ہوکر تیسری عالمی جنگ کا آغاز کردیا جائے یا پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اس ملک کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کیا جائے۔

دوسری جانب روس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے پابندیوں کے جواب میں وہ تخفیف اسلحہ معاہدوں سے علیحدہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد امریکا سمیت یورپی ممالک نے روس پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

دوسری جانب یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ کچھ یورپی ممالک روس پر پابندی لگانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

یوکرینی وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ ہچکچاہٹ کے شکار یورپی ممالک پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

ٹیگس