Mar ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لئے پیرس میں یورپی یونین کا اجلاس
    روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لئے پیرس میں یورپی یونین کا اجلاس

یورپی یونین، گروہ-7 اور امریکہ نے روس کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد مغربی ملکوں نے یوکرین پر روس کے حملے باعث کی یف کو اسلحے بھیجنے کے علاوہ ماسکو پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو دعوی کیا کہ انکا ملک، یورپی یونین اور گروہ-7 روس کے اہم شعبوں کی چیزوں کی درآمدات پر روک لگا رہے ہیں۔

روس کے خلاف مغربی ملکوں کے ان سارے اقدامات کے باوجود، مغرب کو اس بات کا ڈر ہے کہ روس کے خلاف اقتصادی شعبے میں خاص طور پر تیل اور گیس کے شعبے میں پابندی کے باعث یورپ کے اقتصادی حالات اور توانائی کے عالمی بازار پہلے سے زیادہ عدم استحکام نہ ہو جائے۔

یورپی ملکوں میں روس مخالف پالیسی کی وجہہ سے داخلی سکورٹی خطرہ میں پڑ گئی ہے۔

ٹیگس