Mar ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • ویانا میں سمجھوتے کا حصول قریب، رافائل گروسی

آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کے تعلق سے ویانا مذاکرات اب سمجھوتے کے حصول کے بہت قریب تک پہنچ گئے ہیں۔

امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ویانا مذاکرات کی بدولت بین الاقوامی ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کی کوشش کر رہی ہے تاہم اس انتظامیہ نے اب تک ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیوں سے دستبردار ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ مختلف امریکی حکام نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیاں شکست سے دوچار ہوئی ہیں۔

دریں اثںا ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے فرانسیسی ٹی وی چینل چوبیس سے گفتگو میں روسی وزیر خارجہ کے اس بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ سے تحریری ضمانت لے لی گئی ہے، اعلان کیا کہ ہم سجمھوتے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں اور روس کے خلاف عائد پابندیاں ایٹمی معاہدے کے دائرے میں تعاون کے عمل میں رکاوٹ کا باعث نہیں بنیں گی۔

واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ کی بنا پر مغربی ملکوں نے روس کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ٹیگس