سکورٹی کاؤنسل میں افغانستان کے ساتھ تعلقات سے مربوط قرارداد منظور
Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
سکورٹی کاؤنسل میں طالبان کی حکومت میں افغانستان کے ساتھ رسمی و پایدار تعلقات برقرار ہونے سے مربوط قرارداد پاس ہو گئی ہے۔
اس قرارداد کے حق میں 14 ووٹ پڑے جبکہ روس نے اس ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اس قرارداد میں جس میں طالبان لفظ شامل نہیں ہے، افغانستان میں 17 مارچ سنہ 2023 تک ایک سال کے لئے اقوام متحدہ کی سیاسی نمائندگی کی ذمہ داریوں کو معین کیا گیا ہے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کی سیاسی نمائندگی ایسا مشن ہے جو سنہ 2002 میں افغانستان کی حکومت کی درخواست پر سکورٹی کاؤنسل میں وجود میں آیا تھا، جس کا مقصد افغانستان میں پایدار صلح کے لئے افغان حکومت و عوام کی مدد کرنا ہے۔