Mar ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ اور نیٹو یوکرین میں اسلحے اور فوجی بھیج رہے ہیں: روس

روس نے امریکہ اور نیٹو سے یوکرین کو اسلحے کی سپلائی روکنے اور کرایے کے فوجی نہ بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، واشنگٹن اور اس کے مغربی اتحادیوں پر  یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی کوشش میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔

برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین کو اسلحوں کی سپلائی جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد، روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین کے چیئرمین ویاچسلاو وولودین نے بدھ کے روز اپنے ٹیلیگرام چینل میں ایک پوسٹ میں یہ بات کہی۔

وولودین کا کہنا تھا کہ نیٹو کے رکن ملکوں کی طرف سے اسلحوں اور گولہ بارود کی سپلائی ہو رہی ہے اور ساتھ ہی نیٹو کے رکن ملکوں کی قیادت کی نگرانی میں ان ملکوں میں ایسے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی ہو رہی ہے جو یوکرین کی قومی فوج میں شامل ہو رہے ہیں۔

وولودین نے مزید کہا: جب امریکی صدر جو بائیڈن اور انکے نیٹو اتحادی امن کی اپیل کرتے ہیں تو پہلے انہیں اپنے آپ سے اسکی شروعات کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے حالات سدھار میں نیٹ کے رکن ممالک آڑے رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یوکرین کو ایک آزاد اور غیر جانبدار ملک بننے سے روکنا چاہتے ہیں۔

ٹیگس