یوکرین کے دارالحکومت کی ایف میں کرفیو، روس کی کارروائی میں 8 مرے
Mar ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
یوکرین کے دارالحکومت کی ایف میں بدھ کی صبح تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کی ایف کے شاپنگ سینٹر پر روسی فوج کی کارروائی میں 8 افراد ہلاک اور 10 ز خمی ہوگئے۔
یوکرین کے دارالحکومت کی ایف میں بدھ کی صبح تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
اس سے دو روز قبل یوکرین کے شہر میکولائیو میں فوجی بیرکس پر روس کے تازہ حملے میں درجنوں یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیو میں فوجی بیرکس میں 200 فوجی موجود تھے۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دعوی کیا ہے کہ روس ان کے ملک کو تباہ کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس خارکیف، ماریو پول اور دارالحکومت کی ایف پر قبضہ چاہتا ہے مگر عوام اور وہ خود کبھی ایسا نہیں ہونے دیں گے۔