روسی حملے میں یوکرین کے ایندھن کا سب سے بڑا ذخیرہ تباہ
روس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے آخری بچے سب سے بڑے ایندھن کے ذخیرے کو تباہ کر دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس سے مرکزی یوکرین میں روس کے خلاف بر سر پیکار یوکرین کی فوج کو ایندھن کی سپلائی کی جاتی تھی۔
روس نے کہا ہے کہ اس نے سمندر سے کلیبر کروز میزائل سے حملہ کرکے یوکرین کے آخری بچے سب سے بڑے ایندھن کے ذخیرے کو تباہ کر دیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ کل شام کو کلیبر کروز میزائل کے سٹیک حملے میں کی ایف کے نزدیک واقع کالیانیوکا گاؤں میں ایندھن کے ذخیرے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک روس کی فوج نے 260 سے زائد ڈرون طیارے، 1580 سے زائد ٹینک اور بکتربند گاڑیاں اور 204 اینٹی ائیرکرافٹ سسٹم کو تباہ کر دیا ہے جبکہ یوکرین کی فوج نے اب تک روس کو نہ صرف زیادہ پیشرفت سے بھی روکے رکھا ہے جبکہ کامیابی کے ساتھ حملے بھی کر رہی ہے۔