Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ  کے خلاف ٹیکسی ڈرائیوروں کی ہڑتال

فرانس میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف وزارت خزانہ کے سامنے احتجاج کیا

فرانسیسی نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں سیکڑوں ٹیکسی ڈرائیوروں نے  نیشنل  ٹیکسی فیڈریشن اور یونین کی اپیل پروزارت خزانہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی اجتماع منعقد کیا۔ مظاہرین نے موجودہ دس فیصد ویٹ ٹیکس  کو سابقہ پانچ فیصد پر لانے  سمیت  ٹیکس ڈرائیوروں کی حمایت میں  سبھی ضروری  اقدامات کا مطالبہ کیا۔

پیرس جیسے مظاہرے نانت اور بوردو نامی  شہروں میں بھی ہوئے ہیں۔

 فرانس کی وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایندھن کی قیمتوں میں چودہ فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت دواعشاریہ ایک ایک یورو اور پیٹرول کی قیمت میں ایک اعشاریہ نوچھے یورو فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے ۔

ٹیگس