Apr ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • روسی اہداف پر یوکرین کا پہلا فضائی حملہ

یوکرین نے جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار روس کے خلاف فضائی کارروائی کرتے ہوئے ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی شہر بلگورود کے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا ہے کہ دو یوکرینی ہلی کاپٹروں نے جمعے کے روز اس علاقے میں واقع ایندھن کے ذخائر پر حملہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد یوکرینی سرحد کے قریب واقع تمام علاقوں کو خالی کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

روس قومی تیل کمپنی نے بھی ایندھن کے ذخائر پر حملے کی تصدیق کی ہے تاہم کہا ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چوبیس فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک یوکرین نے پہلی بار روسی سرزمین کے اندر کسی ہدف کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔  

ٹیگس