Apr ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • جے سی پی او اے میں واپسی کی ٹیکٹک پر اسرائیل کے ساتھ اختلاف ہے: امریکہ

امریکہ نے جوہری معاہدے میں واپسی کے بارے میں تل ابیب کے ساتھ اختلاف ہونے کی بات تسلیم کی ہے۔

امریکی وزرات خارجہ کے ترجمان نڈ پرایس نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں کہا کہ جوہری معاہدے میں واپسی کی ٹیکٹک کو لے کر واشنگٹن-تل ابیب کے مابین اختلاف پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے چھپی نہیں ہے کہ ٹیکٹک کے تعلق سے اسرائیل کے ساتھ ہمارا اختلاف ضرور ہے، مگر اسٹریٹجی کے تعلق سے کوئی اختلاف نہیں۔

نڈ پرایس نے کہا ہم اور اسرائیلی اتحاد اس بات کے پابند ہیں کہ ایران کی جوہری اسلحوں تک رسائی نہ ہونے پائے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایسی حالت میں ایران پر جوہری اسلحوں کے حصول کی کوشش کا الزام لگاتے ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام پوری طرح پر امن ہے اور جوہری توانائی کی بین الاقوام ایجنسی نے بھی بارہا رپورٹوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے پر امن ہونے کی تصدیق کی ہے۔  

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات کی صورتحال کے بارے میں بھی کہا کہ گزشتہ ہفتوں پیشرفت ہوئی ہے اور بہت تھوڑے سے مسائل حل ہونا باقی ہیں۔

نڈ پرایس نے اس دعوے کے ساتھ کہ اب ایران کے فیصلہ کرنے کا وقت ہے، کہا کہ کچھ تھوڑے مگر اہم اختلافات کی وجہہ سے جوہری معاہدے کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے جاری مذاکرات، معاہدے کی شکل اختیار نہیں کر پا رہا ہے۔

 

ٹیگس