Apr ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • صیہونی اخبار نے حکومت کو خبردار کر دیا

صیہونی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں شہادت پسندانہ کارروائی کا ریکارڈ کہیں نہ ٹوٹ جائے۔

صیہونی اخبار ہارٹص نے استقامتی آپریشنز اور فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے انتباہات میں اضافے کے بعد خبردار کیا ہے کہ تل ابیب کے لئے تاریکی دن لوٹنے والے ہیں۔

فارس نیوز نے اسرائیلی اخبار ہارٹص کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ماہ مبارک رمضان کے موقع پر فلسطین میں استقامتی کارروائیوں اور سیکورٹی صورتحال کے خراب ہونے کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ 

الخنادق نیوز ویب سائٹ نے لکھا کہ ہارٹص نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مارچ کے مہینے میں مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی شہادت پسندانہ کارروائی نے ریکارڈ توڑ دیا کیونکہ ایک مہینے کے اندر 11 فلسطینیوں کی جانب سے 16 شہادت پسندانہ کارروائیاں کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کارروائیوں میں 11 صیہونی ہلاک ہوئے جبکہ 32 دیگر زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ آپریشنز 2015 میں شروع ہونے والے چاقو کے انتفاضہ کے زمانے سے اب تک کے سب سے شدید آپریشنز تھے۔ اس مسئلے نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی کمزوری اور ناتوانی اور اس کی سیکورٹی سروسز کا ناکامی کو ثابت کر دیا۔

الخنادق ویب سائٹ نے مزید لکھا کہ صیہونی اخبار ہارٹص نے پہلے بھی اسی موضوع پر رپورٹ شائع کی تھی کہ عید الفطر سے تقریبا دو ہفتہ پہلے اسرائیل، زمانہ تاریکی میں پلٹ جائے گا۔

ٹیگس