Jan ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں دہشت گردانہ سازش ناکام ، چار دہشت گرد گرفتار

ہندوستان میں یوم جمہوریہ سےقبل ایک دہشت گردانہ سازش کو ناکام بنا دیا گیاہے .

سحرنیوز/ہندوستان  ہندوستان میں یوم جمہوریہ سے دو روز قبل صوبہ پنجاب کے ہوشیار پور میں پولیس نے کالعدم تنظیم ببرخالصہ انٹرنیشنل(بی کے آئی) سے منسلک دہشت گرد گروہ کا پردہ فاش کرکے ایک بڑی سازش کو ناکام بنادیا اور چار خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے پاس سے دھماکہ خیز مواد اور آتشی اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 

پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہشت گرد امریکہ میں قائم ببر خالصہ انٹرنیشنل ہینڈلروں کے ذریعہ آپریٹ کیا جارہا تھا۔

ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ برآمد شدہ آئی ای ڈی کا استعمال آئندہ یوم جمہوریہ چھبیس جنوری کی تقریبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے منصوبہ بند دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

 

ٹیگس