زلنسکی کا یوکرین میں وحشتناک جنگی جرائم کا دعوی، روس نے مسترد کر دیا
یوکرین کے صدر نے ملک میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے زیادہ وحشتناک جنگی جرائم کے رونما ہونے کا دعوی کیا ہے۔
ولودیمیر زلنسکی نے دعویٰ کیا کہ کی یف دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے وحشتناک جنگی جرائم کا شاہد ہے اور روس یوکرین کو سر تسلیم خم کرنے والا غلام بنانا چاہتا ہے۔
زلنسکی نے منگل کے روز سکورٹی کاؤنسل کو خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ روسی فورسز نے بوچا میں بے دھڑک ہر طرح کے جرائم انجام دیئے اور سکورٹی کاؤنسل کے رکن ملکوں سے یوکرین میں روسی کارروائی کے تعلق سے جوابدہی طلب کی۔
یوکرین کے صدر نے سکورٹی کاؤنسل کے ڈھانچے میں سدھار کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کاؤنسل سے روس کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ کی یف کے اطراف سے روسی فورسز کے نکلنے کے بعد، عربی میڈیا نے اتوار کو کی یف کے قریب بوچا شہر کی کچھ تصویریں شائع کرنے کے ساتھ دعوی کیا کہ روسی فورسز نے یوکرین کے دارالحکومت کے اطراف سے باہر نکلتے وقت عام لوگوں کا گولی مار کر قتل کیا ہے۔
ماسکو نے یوکرین کے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انکی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔