یوکرین اب روس کے خلاف خود اُسی کا بنایا ہوا اس-300 دفاعی سسٹم استعمال کرے گا
Apr ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
سلوواکیہ نے یوکرین کو ایئر ڈیفنس سسٹم اس-300 دینے کی بات قبول کی ہے۔
سلوواکیہ کے وزیر اعظم ایڈورڈ ہیگر نے کہا ہے اس-300 دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نیٹو کا رکن ملک جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔
سلوواکیہ کے وزیر اعظم ایڈورڈ ہیگر نے کہا کہ ان کے ملک نے اپنا اس-300 ڈیفنس سسٹم یوکرین کو دیا ہے تاکہ روس کے حملے کے خلاف اسکی مدد ہو سکے۔
جمعے کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں ہیگر نے کہا کہ روس میں بنے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم کو دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک، روس کے حلاف ٹکراؤ میں شامل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ سلوواک حکومت نے یوکرین کی درخواست پر اس کو فضائی دفاعی سسٹم دیا ہے، جس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سلوواک حکومت یوکرین میں مسلحانہ ٹکراو کا حصہ بن گئی ہے۔