کرکٹ کی تازہ عالمی درجہ بندی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر، انگلینڈ کے جوروٹ چوتھے اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ بالروں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلے نمبر برقرار ہے جبکہ ہندوستان کے روی چندرن ایشون دوسرے اور جسپریت بمرا تیسرے، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں ۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ہندوستان کے رویندرا جڈیجا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر اور پاکستان کے محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ۔
ٹی ٹوئنٹی گیند بازوں کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر اور انگلینڈ کے عادل رشید کا دوسرا نمبر ہے۔