Apr ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • فرانسیسی عوام کا احتجاجی مظاہرہ

فرانسیسی عوام نے اپنے ملک کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اس مظاہرے میں، کہ جس میں یلو جیکٹ، فاشسٹ مخالف تنظیمیں اور لیبر یونین کے اراکین بھی شامل رہے، نہ میکرون نہ لوپن جیسے نعرے لگاتے ہوئے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کا بائیکاٹ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

فرانس کی سیکورٹی فورس نے بھی آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کی سرکوبی اور انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔ فرانسیسی مظاہرین کا کہنا تھا کہ میکرون اور لوپن دونوں ہی امیدوار ان کے ملک کی صدارت کی اہلیت نہیں رکھتے۔

واضح رہے 10 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں میکرون نے ستائیس اعشاریہ آٹھ چار اور لوپن نے تئیس اعشاریہ ایک پانچ فیصد ووٹ حاصل کئے اور اس طرح ان دونوں امیدواروں کے درمیان 24 اپریل کو ہونے والے دوسرے دور کے صدارتی انتخابات میں مقابلہ ہو گا۔ 

ٹیگس