ماریوپول میں 2000 یوکرینی فوجی روسی فوج کے محاصرے میں
روس کی فوجیں مشرقی یوکرین میں دفاعی لائن توڑنے میں مصروف ہیں۔
امریکہ کی جانب سے یوکرین کو بھاری اسلحہ کی فراہمی سے صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے، مشرقی یوکرین کے علاقوں لوہانسک، ڈونٹسک، خیرسون اور خارکیف میں یوکرینی فورسز بھرپورمزاحمت کررہی ہیں۔
دوسری جانب روسی وزیر دفاع نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے اور روسی صدر ولادیمیرپوتین نے کامیاب آپریشن پر وزیر دفاع کو مبارکباد دی ہے۔
ولادیمیرپوتین نے وزیر دفاع کو ازوستال پلانٹ پر چڑھائی سے گریز اور سخت محاصرے کی ہدایت کی ہے۔
یوکرین نے روس سے ازوستال پلانٹ سے زخمیوں کو نکالنے کی اجازت مانگی ہے۔
روسی صدر کا کہنا ہے کہ ازوستال پلانٹ میں ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی فوجیوں کو جان کی ضمانت دیتے ہیں۔
ماریوپول کےازوستال اسٹیل پلانٹ میں اب بھی 2 ہزار سے زائد یوکرینی جنگجو موجود ہیں اور روسی فوج نے پلانٹ کا حفاظت کی ساتھ محاصرہ کر رکھا ہے۔