امریکہ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک و زخمی
امریکی ریاست اینڈیانا (Indiana) میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم 6 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست اینڈیانا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک عمارت میں 100 افراد پر مشتمل ایک پارٹی کے دوران زبردست فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2عام شہری ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
امریکہ میں فائرنگ کی واردات میں سالانہ کئی ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
اسلحے کی خرید و فروخت اور کھلے عام لے کر پھرنے کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واردات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔
امریکہ کی آبادی دنیا کے 5 فیصد کے برابر ہے تاہم اس ملک میں مسلح حملوں کے ذریعے اجتماعی قتل کا ارتکاب کرنے والوں کا تناسب دنیا میں 31 فیصد ہے۔
امریکہ میں اسلحہ لابی اس قدر مضبوط ہے کہ اب تک امریکی کانگریس بھی ہتھیاروں کو محدود کرنے سے متعلق قوانین منظور نہیں کر سکی ہے۔