Apr ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • بدھ کو ادیس ابابا میں مظاہرہ کی تصویر
    بدھ کو ادیس ابابا میں مظاہرہ کی تصویر

ایتھوپیا میں عیسائی انتہا پسندوں کے حملے میں 20 مسلمان جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق، مسلمانوں پر حملے کا تازہ واقعہ افریقی ملک ایتھوپیا کے ریجن امھارا کے شہر گونڈر میں پیش آیا، جہاں عیسائی انتہا پسندوں نے بزرگ عالم دین کی نماز جنازہ میں شریک مسلمانوں کا قتل عام کیا۔

امہارا کی اسلامی امور کی کونسل کے صدر سعید محمد کا کہنا ہے کہ قبرستان میں موجود مسلمانوں کے ہجوم پر عیسائی انتہا پسندوں نے بھاری ہتھیاروں اور بمبوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 20 کے قریب مسلمان جاں بحق ہوئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد حملہ آوروں نے مسلمانوں کی املاک کو لوٹا اور انھیں نذر آتش کیا۔

ٹیگس