اوٹاوا میں مظاہرین کے خلاف کینیڈا پولیس کا تشدد
Apr ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
کینڈا میں سیکڑوں افراد آزادی کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے تاہم پولیس کی مداخلت کے باعث مظاہرہ تشدد کا شکار ہوگیا
ارنا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اوٹاوا میں آزادی کی حمایت میں سیکڑوں لوگوں نے سائیکل اور کارریلی نکالی لیکن پولیس نے کئی مظاہرین کوگرفتار کرلیا جبکہ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں کینیڈا کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔
کینڈا میں یہ مظاہرے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ تین مہینے قبل ٹرک ڈرائیوروں کی احتجاجی تحریک بھی جاری تھی ۔
مظاہرے کی کال دینے والوں کا کہنا ہے کہ وہ آزادی اورسابق فوجیوں کی حمایت میں اکٹھا ہوئے ہیں ۔ مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ٹرک ڈرائیوروں نے بھی شہراوٹاوا کے مرکز میں اکٹھا ہوکراحتجاج کیا اورآزادی کے حق میں نعرے لگائے۔