May ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • پیرس میں محنت کشوں کے دن کا مظاہرہ تشدد کا شکار

محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کیا جانے والا مظاہرہ تشدد کا شکار ہو گیا

رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدارتی انتخابات کے ایک ہفتے بعد ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے تاکہ محنت کشوں کے عالمی دن کا جشن منائیں تاہم یہ مظاہرہ تشدد کا شکار ہو گیا اور نتیجے میں درجنوں دوکانیں تباہ، اور فائر بریگیڈ کے عملے کے افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ کم سے کم پچاس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

فرانس کی طلبا اور لیبر یونیوں نے اجرت بڑھائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس موقع پر فرانسیسی پولیس اہلکاروں اور نوجوانوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں اور پولیس نے نوجوانوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ مشتعل نوجوانوں نے دوکانیں تباہ کر دیں اور بعض مقامات پر آگ لگادی ۔ بعض مشتعل مظاہرین نے بینکوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

فرانس کے وزیر داخلہ نے تخریبی اقدامات کرنے والے مظاہرین کو بلوائیوں سے تعبیر کیا اور کہا کہ ان عناصر نے جرائم کا ارتکاب کر کے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔

ٹیگس