May ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • کورونا کے باعث چین میں ہونے والے ایشین گیمز 2022 ملتوی کر دئے گئے

اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے ایشین گیمز 2022 کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے 10 سے 25 ستمبر تک چین کے شہر ہینگ ژو میں شیڈولڈ 19ویں ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

کونسل کا کہنا ہے کہ گیمز کو شرکاء کی تعداد اور چین میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

او سی اے نے دسمبر میں چین ہی میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز کو منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایشین یوتھ گیمز 2021 میں ہونے تھے، جنہیں پہلے ایک سال کیلئے ملتوی کیا گیا تھا، کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اب ایشین یوتھ گیمز 2025 میں تاشقند میں ہوں گے۔

ٹیگس