May ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں افراط زر کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

کورونا کے پھیلاؤ اورجنگ یوکرین کے نتیجے میں پیدا ہونے والے افراط زر کے باعث امریکی شہری ، اپنے اخراجات کم کرنے کی غرض سے بڑے شہروں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

امریکی وزارت محنت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں افراط زر کی شرح میں ایک سال کے دوران ساڑھے آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کی پچھلے چالیس سال کے دوران کوئی مثال نہیں ملتی۔
گھریلو سامان منتقل کرنے والی امریکی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پچھلے دوسال کے دورا ن ، کورونا کے پھیلاؤ اور افراط زر میں ریکارڈ توڑ اضافے کی وجہ سے اکثر شہری ، مہنگے اور پرتعیش شہروں سے چھوٹے اور جنوبی شہروں کی جانب ہجرت کر رہے ہیں جو سستے تصور کیے جاتے ہیں۔
ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کا شہر سراسوٹا بڑے شہروں سے ہجرت کرنے والے امریکی خاندانوں کی ترجیحات میں سب سے اوپر ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق، امریکہ میں رواں سال مارچ کے دوران گھروں کے کرائے اپنی اونچی سطح پر پہنچ گئے ہیں کیونکہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد گھر خریدنے کی پوزیشن میں نہیں رہی۔

ٹیگس