May ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکہ جنگ یوکرین میں براہ راست شریک ہے، روسی عہدیدار

ایک اعلی روسی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ جنگ یوکرین میں براہ راست شریک ہے۔

روسی پارلیمنٹ کے سینئر رکن اور اسپیکر ویاچسلاؤ ولودین نے کہا ہے کہ یوکرین میں امریکہ کے اقدامات سے نشاندھی ہوتی ہے کہ واشنگٹن اس جنگ میں براہ راست مداخلت کر رہا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن بنیادی طور پر یوکرین میں عسکری کارروائیوں کی  نگرانی اور انہیں وسعت دے رہا ہے اور اس طرح  ہمارے ملک کے خلاف جنگ میں شریک ہے۔

امریکہ اور نیٹو کے رکن ممالک روس کے مقابلے میں مزاحمت کے لیے یوکرین کو بھاری ہتھیاراور گولہ بارود فراہم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کا کہنا ہے کہ اس نے روسی فوج کے ایک چھوٹے جنگی جہاز کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

ٹیگس